11 اپریل 2026 - 10:44
امریکی اعتراف؛ ایران نے وسیع پیمانے مہنگے امریکی ڈرون مار گرائے / 25 کروڑ کا ایک ڈرون لاپتہ + ویڈیوز

امریکی ذرائع نے شدید سنسرشپ کے باوجود، رپورٹ دی ہے کہ امریکہ اپنے درجنوں مہنگے ڈرون ایران کی جنگ میں کھو گیا ہے اور آبنائے ہرمز کی فضائی حدود میں بھی ایک جاسوسی ڈرون MQ-4C Triton بھی لاپتہ ہوگیا ہے، جسے ممکنہ طور پر 52000 فٹ بلندی پر ایران نے نشانہ بنایا ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || سی بی ایس نیٹ ورک نے سنسرشپ سے ٹپکے ہوئے کچھ حقائق کی بنیاد پر رپورٹ دی ہے کہ امریکہ اپنے درجنوں مہنگے ڈرون ایران کی جنگ میں کھو گیا ہے۔

سی بی ایس نیوز نے امریکی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ امریکی فضائیہ کم از کم 24 ایم کیو-9 ریپر (MQ-9 Reaper) کھو گئی ہے اور ایران کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے ان میں سے زیادہ تر ڈرون ـ اپریل کے مہینے، ـ شیراز اور جزیرہ کیش کے اطراف میں مار گرائے ہیں۔

ادھر سی بی ایس اور فوربز نے رپورٹ دی ہے کہ امریکہ ایک جاسوسی ڈرون MQ-4C Triton ـ جس کی قیمت 250 ملین ڈالر بتائی گئی ہے ـ آبنائے ہرمز کی فضائی حدود میں لاپتہ ہو گیا ہے، اور ممکن ہے کہ اسے ایران نے مار گرایا ہو۔

ایران کی مسلح افواج کے اعلان کے مطابق، امریکہ اور صہیونی ریاست کے سینکڑوں ڈرون ایرانی ایئر ڈیفنس کی زد میں آکر تباہ ہوگئے ہیں لیکن واشنگٹن اور تل ابیب اپنے فوجی ـ جانی اور مالی ـ نقصانات کو شدت سے سنسر کر رہے ہیں۔

فوربز نے رپورٹ دی ہے کہ MQ-4C Triton ڈرون 52000 فٹ کی بلندی پر ـ تیزرفتاری سے زمین کی طرف آ رہا اس کا سگنل 10000 فٹ کی بلندی پر منقطع ہؤا اور بظاہر خلیج فارس کے پانیوں میں ڈوب گیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

امریکی اعتراف؛ ایران نے وسیع پیمانے مہنگے امریکی مار گرائے / 25 کروڑ کا ایک ڈرون لاپتہ + ویڈیوز

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha